سالانہ چھٹیاں اور دیگر چھٹیوں کے روز کام کرنے کے متعلق

کیا آپکو معلوم ہے کہ قوانین محنت کے تحت آپ ایک سال کی لگاتار ملازمت کے بعد سالنہ باتنخواہ چھٹیوں کے اہل ہوتے ہیں۔ تاہم اگر آپ ایک دن بھی بلا اجازت چھٹی لیتے ہیں تو آپکی سروس مسلسل تصور نہ ہو گی۔

سالانہ چھٹیاں کیا ہیں اور میں ان کیلیئے کیسے کوالیفائی کر سکتا ہوں؟

سالانہ چھٹیاں دراصل وہ باتنخواہ چھٹیاں ہوتی ہیں جنمیں آپ اپنی مرضی سے ٹائم گزار سکتے ہیں۔ قانون کے مطابق ہر ملازم (سوائے عارضی اور کنٹریکٹ ورکر کے) جس نے کسی ادارے میں بارہ ماہ کی مسلسل ملازمت کی مدت پوری کر لی ہو تو اسکو آئندہ بارہ ماہ کے دوران چودہ مسلسل دنوں کی رخصت دینا ضروری ہے۔ ان چھٹیوں کے دوران آنے والی ہفتہ وار چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔ مزید یہ کہ قانون آپکی سالانہ چھٹیوں کا کم از کم لیول مقرر کرتا ہے لیکن آپکے کنٹریکٹ، اجتماعی معاہدے یا انڈسٹریل ٹربیونل ایوارڈ کے تحت سالانہ چھٹیوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

لیکن آپ یہ ضرور ذہن میں رکھیے کہ درج ذیل کیسز کی صورت میں آپ سالانہ چھٹیوں کیلیئے اہل نہیں رہیں گے:

بیماری، ایکسیڈنٹ کی چھٹی، یامنظور شدہ چھٹی اگر یہ نوے دن سے زیادہ ہوں

(غیر منظور شدہ چھٹی (چاہے ایک دن کیلیئے ہی کیوں نہ ہو (غیر قانونی ہڑتال (چاہے ایک دن کیلیئے ہی کیوں نہ ہو چھٹی کیلیئے درخواست دیئے بغیر ہی ملازمت چھوڑ دینا وقفے وقفے سے غیر رضاکارانہ بیروزگاری جسکی مدت تیس دن سے زیادہ ہو جائے

اگر آپ ایک معدنی کارکن ہیں تو آپکو مائنز ایکٹ کے تحت سالنہ چھٹیوں کی اجازت ہے اس قانون کے تحت اگر آپ نے ایک سال مسلسل کام کیا ہو تو زیر زمین لگائے گئے ہر سترہ دن اور زمین کے اوپر لگائے گئے ہر بیس دن کے بدلے میں ایک چھٹی دی جائے گی۔ آپکی سالانہ چھٹیاں ہر صورت میں چودہ سے زیادہ ہی ہوں گی۔ یہ چھٹیاں جمع بھی کی جا سکتی ہیں لیکن انکی زیادہ سے زیادہ حد بیس دن ہے۔ نیز یہ کہ اس ایکٹ کے تحت آپکو سالانہ چھٹیاں اکٹھی لینے کی پابندی نہیں ہے بلکہ آپکو یہ مختلف وقفوں میں لے سکتے ہیں۔

اخباری ملازمین کے قانون کے تحت رخصت کے کل دن فکس نہیں کیی گئے لیکن یہ کہا گیا ہے کہ یہ چھٹٰیاں کل ڈیوٹی کے دنوں کا گیارھواں حصہ ضرور ہوں۔ آپ یہ بھی مد نظر رکھیں کہ ہفتہ وار چھٹیاں، پبلک ہالیڈیز/عام تعطیلات اور منظور شدہ رخصت ڈیوٹی ہی شمار ہوتے ہیں۔

اگر آپ ٹرانسپورٹ ورکر ہیں تو آپکو ایک سال کی مسلسل ملازمت کے بعد کم از کم چودہ دن کی باتنخواہ چھٹی کا حق ہے۔ ٹرانسپورٹ ورکر آرڈیننس کے تحت چھ ماہ کی مسلسل ملازمت کے بعد آپ سات دن کی باتنخواہ رخصت لے سکتے ہیں۔

میں ایک عارضی/کنٹریکٹ ورکر ہوں۔ کیا میں سالانہ چھٹیوں کیلیئے کوالیفائی کرتا ہوں؟

پہلی بات تو یہ کہ اگر آپ ایک کنٹریکٹ ورکر ہیں یعنی آپ پیس ریٹ پر کام کر رہے ہیں تو آپ کسی بھی قسم کی رخصت کیلیئے کوالیفائی نہیں کرتے ۔ آپ ہفتہ وار اور دیگر پبلک ہالیڈیز کیلیئے اہل ہیں مگر بغیر تنخواہ کے۔ اس طرح سے آپ سالانہ چھٹیوں کیلیئے اہل نہیں ہیں۔

دوسری جانب اگر آپ ایک عارضی ورکر ہیں تو آپکی مدت ملازمت صرف نو ماہ ہو گی جبکہ سالانہ چھٹیوں کیلیئے آپ تبھی کوایلفائی کر سکتے ہیں جب آپ نے پچھلے بارہ ماہ مسلسل ملازمت کی ہو۔ آپکے معاہدہ ملازمت کی شرائط اور قانون میں عارضی ملازم کی تعریف کے مطابق آپ کسی بھی ادارے میں لگاتار بارہ ماہ مسلسل کام نہیں کر سکتے۔ سالانہ چھٹیوں کے علاوہ آپ اتفاقی، بیماری کی چھٹیاں اور دیگر ہفتہ وار اور تہواری چھٹیاں باتنخواہ حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا یہ چھٹیاں اسی سال میں ہی لینا ہوتی ہیں یا یہ جمع بھی کی جا سکتی ہیں؟

قانون ان چھٹیوں کے جمع کرنے کی اجازت دیتا ہے تاہم چھٹیاں جو کہ جمع کی جا سکتی ہیں وہ چودہ یعنی ایک سال کی چھٹیوں سے زیادہ نہیں ہو سکتیں لیکن دوسرے سال کی چھٹیاں ملا کر یہ اٹھائیس دن ہو جائیں گے اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ اٹھائیس چھٹیاں پاس رکھ سکتے ہیں۔ آپ ان سالانہ چھٹیوں کے بدلے میں معاوضہ بھی لے سکتے ہیں۔اگر آپکے آجر نے آپکو سالانہ چھٹیاں لینسے سے پہلے ڈسچارج کر دیا یا آپ نے خود ملازمت چھوڑ دی ( جب آپکے آجر نے یہ چھٹیاں دینے سے انکار کیا یا کسی اور وجہ کی بنا پر) تو آپکے آجر کیلیئے ضروری ہے کہ وہ آپکو ان چھٹیوں کیلیئے واجب الادا رقم ادا کرے۔

ان سالانہ چھٹیوں کیلیئے معاوضہ کی ادائیگی کس شرح پر ہوتی ہے؟ کیا میں اپنی مکمل اجرت یا تنخواہ کے ساتھ یہ چھٹیاں لے سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ آپ کو یہ چھٹیاں مکمل اجرت کیساتھ ہی دی جاتی ہیں۔ اور آپکی معمول کی شرح اجرت آپکو ان چھٹیوں کے دوران ادا کی جاتی ہے۔ آپکے آجر کیلیئے یہ بھی ضروری ہے کہ ان سالانہ چھٹیوں کیلیئے واجب الادا رقم میں سے آدھی رقم آپکو چھٹیاں شروع کرنے سے پہلے ادا کر دی جائے۔ اگر آپکا آجراپنی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو آپ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو شکایت کر سکتے ہیں اور لیبر انسپکٹر واجبات کی وصولی میں آپکی مدد کر سکتا ہے۔

کیامیرا آجر مجھے ہفتہ وار چھٹیوں اور قومی تعطیلات یعنی تہواری چھٹیوں پر کام کرنے کا کہ سکتا ہے؟ کیا مجھے اس کیلیئے ادائیگی معمول کی شرح یا اوورٹائم کی شرح کے مطابق کی جائے گی؟

آپکا آجر آپکو ہفتہ وار چھٹیوں پر کام کرنے کا کہہ سکتا ہے۔ تاہم اس کیلیے ضروری ہے کہ آپکو ہفتہ وار چھٹی سے تین دن پہلے یا تین دن بعد میں چھٹی دی جائے۔ نیز یہ کہ آپکو کوئی چھٹی دیئے بغیر دس دن تک لگاتار کام کرنے کا نہیں کہا جا سکتا۔ اگر آپ ہفتہ وار چھٹی والے دن کام کرتے ہیں تو آپکا آجر آپکو جلد از جلد بدلے کی چھٹی دے گا لیکن یہ چھٹی لگاتار دس دن (بغیر کوئی چھٹی کیے) گزرنے سے پہلے ہی ہونی چاہیئے۔ جہاں تک ہفتہ وار چھٹی کے دن کام کرنے پر شرح اجرت کا تعلق ہے تو آپکو معمول کی شرح اجرت ہی ادا کی جائے گی۔

اگر آپکا آجر آپکو قومی یا تہواری تعطیلات کے دن کام کرنے کا کہتا ہے تو آپکو ایک بدلے کی چھٹی مکمل تنخواہ کیساتھ اور اور ایک متبادل چھٹی دی جانی ضروری ہے کیونکہ آپ نے قومی تعطیل کے دن کام کیا ہے۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ قومی تعطیل پر کام کرنے پر شرح اجرت معمول سے تین گنا زیادہ ہوتی ہے جو کہ اوور ٹائم کے دگنے ریٹ سے زیادہ ہے۔

 

Click here for English Version

 

 

Loading...